کرناٹک

کرناٹک میں سری رام سینے قائد فائرنگ میں زخمی

پولیس کے بموجب واقعہ ہفتہ کی رات7:30بجے کے آس پاس اس وقت پیش آیا جب کوکٹکر اپنی کار میں ڈرائیور منوج دیسورکر اور دیگر2افراد کے ساتھ بیلگاوی سٹی سے ہندلگاجارہے تھے۔

بیلگاوی۔(کرناٹک) : سری رام سینے کے ضلع صدر روی کمار کو کٹکرزخمی ہوگئے۔ ان پر یہاں موضع ہندلگا کے قریب نامعلوم قاتلوں نے پستول سے گولیاں چلائیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ تنظیم کے سربراہ پرمودمتالک نے واقعہ کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

 انہوں نے کہا کہ سری رام سینے کے ورکرس ہندوتوا کے لئے کھڑے ہیں اور وہ ایسے حملوں سے ڈرنے والے نہیں۔ پولیس کے بموجب واقعہ ہفتہ کی رات7:30بجے کے آس پاس اس وقت پیش آیا جب کوکٹکر اپنی کار میں ڈرائیور منوج دیسورکر اور دیگر2افراد کے ساتھ بیلگاوی سٹی سے ہندلگاجارہے تھے۔ ا

ن کی کار جب اسپیڈبریکر (رفتارشکن) کے قریب آہستہ چلنے لگی تو ایک موٹرسیکل‘ کار کے قریب آئی۔ موٹرسیکل سواروں میں ایک نے کوکٹکر پر فائرنگ کی اور راہ فرار اختیارکی۔ یہ واضح نہیں کہ قاتل کار کا پیچھا کررہے تھے یا اسپیڈبریکر کے قریب انتظارکررہے تھے۔

کوکٹکر اور ڈرائیور کو خانگی دواخانہ میں شریک کرایاگیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ سینئر پولیس عہدیدار جائے واردات پر پہنچ گئے۔ بیلگاوی رورل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

پرمود متالک نے حملہ آورو کو پکڑنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج مل جائے گا کیونکہ واقعہ ہندلگا جیل کے قریب پیش آیا۔

متالک نے حال میں اشارہ دیاتھا کہ وہ بی جے پی کو ٹھیک کرنے کیلئے کرناٹ کی سیاست میں قدم رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس نے ان کے بقول ہندوتوا ایجنڈہ کو درکنارکردیا ہے۔