حیدرآباد

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش

شہر کے مصروف ترین علاقوں جیسے خیریت آباد،پنجہ گٹہ، بنجاراہلز،جوبلی ہلز،سکندرآباد، مہدی پٹنم، امیرپیٹ،ایل بی نگر، نارائن گوڑہ اورحمایت نگر کے ساتھ ساتھ عطاپور،اُپرپلی، راجندرنگر میں بارش کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت پر اثرپڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل شب بھی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔حیدرآباد۔وجئے واڑہ شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر پانی جمع ہوگیا جو جھیل کا منظر پیش کررہا تھا۔چنتل کنٹہ چیک پوسٹ کے قریب بھی پانی جمع ہونے کی شکایت ملی ہے۔

ونستھلی پورم، حیات نگر میں گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔بارش کاسلسلہ صبح تک بھی جاری رہا۔ شہر کے مصروف ترین علاقوں جیسے خیریت آباد،پنجہ گٹہ، بنجاراہلز،جوبلی ہلز،سکندرآباد، مہدی پٹنم، امیرپیٹ،ایل بی نگر، نارائن گوڑہ اورحمایت نگر کے ساتھ ساتھ عطاپور،اُپرپلی، راجندرنگر میں بارش کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت پر اثرپڑا۔

اسی دوران ضلع سوریہ پیٹ میں شدید بارش ہوئی جس کے سبب کئی مقامات پرسڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔چوکس بلدی اسٹاف نے سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے انتظام کئے۔