جموں و کشمیر

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

بتادیں کہ رام بن اور مہاڑ میں گذشتہ شام مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔

ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک اس پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ گذشتہ دو ہفتوں سے بند ہے جبکہ تاریخی مغل روڈ، سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ پر گذشتہ زائد از دو ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور گراں بازاری زور پکڑنے لگتی ہے۔