جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق، نظربند

جموں وکشمیر کے شہر سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی انجمن اوقاف نے جمعہ کے دن کہا کہ سینئر علیحدگی پسند قائد میرواعظ عمر فاروق کو حکام نے گھر پر نظربند کردیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے شہر سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی انجمن اوقاف نے جمعہ کے دن کہا کہ سینئر علیحدگی پسند قائد میرواعظ عمر فاروق کو حکام نے گھر پر نظربند کردیا۔

متعلقہ خبریں
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

میرواعظ کو جمعہ کا خطبہ دینے سے روکنے شہر کے مضافات نگین میں واقع ان کے بنگلہ میں نظربند کردیا گیا۔

سری نگر کے پرانے شہر کے نوہٹہ علاقہ میں جامع مسجد میں اور زیارت گاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آج کا جمعہ اس لحاظ سے اہم تھا کہ یہ شب ِ معراج کے بعد کا جمعہ تھا۔ مرکزی زیرانتظام علاقہ کی حکومت نے آج سارے جموں وکشمیر میں سرکاری تعطیل دی۔