حیدرآباد

ایس ایس سی امتحانات‘ نقائص سے پاک انتظامات

ہرامتحانی مرکز میں کم ازکم 120 اور زیادہ سے زیادہ 280 طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔ اگر اس سے زیادہ طلباء رہیں گے تواسی عمارت میں اضافی سہولتوں کی موجودگی کی صورت میں دوسرا امتحانی مرکز قائم کیاجائے گا۔

حیدرآباد:تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف سکنڈری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ریاست میں ایس ایس سی امتحانات کے نقائص سے پاک انعقادکے لئے انتظامات کیئے جارہے ہیں۔ جاریہ سال 5.07 لاکھ طلباء نے امتحانات میں شرکت کے لئے فیس داخل کی ہے۔ بورڈ کی جانب سے ریاست بھر میں 2700 مراکز قائم کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

 ایس ایس سی بورڈ کے ذمہ داروں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاریہ سال 50 فیصداضافی امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلہ میں طلباء کی تعدادمیں 15,000 کا اضافہ ہواہے۔

ہرامتحانی مرکز میں کم ازکم 120 اور زیادہ سے زیادہ 280 طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔ اگر اس سے زیادہ طلباء رہیں گے تواسی عمارت میں اضافی سہولتوں کی موجودگی کی صورت میں دوسرا امتحانی مرکز قائم کیاجائے گا۔

ایک امتحانی مرکز کوAاور دوسرے مرکزکوBقرار دیا جائے گا۔ہرامتحانی مرکز پر حفاظتی اقدامات کے تحت دوپولیس جوانوں کوتعینات کیا جائے گا۔دوسری طرف ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیاجارہاہے۔فروری کی 5تاریخ تک ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ تمام ریگولراور پرائیوٹ امیدوار فیس داخل کرسکتے ہیں۔