حیدرآباد

قومی سیاست میں کے سی آر کے داخلہ کا خیرمقدم: اسد اویسی

اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ٹی آ رایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کیلئے مبارکباد۔ اس نئی شروعات پرانہوں نے کے سی آر کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سی آر کی جانب سے نئی قومی سیاسی جماعت، بھارت راشٹرا سمیتی تشکیل دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

کے سی آر کی جانب سے بی آر ایس کے قیام کے اعلان کے فوری بعد اویسی نے صدر ٹی آر ایس کو مبارکباد دی۔ اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ٹی آ رایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کیلئے مبارکباد۔ اس نئی شروعات پرانہوں نے کے سی آر کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔