حیدرآباد

وزیرکونڈاسریکھا کے خلاف کانگریس ایم ایل ایز کی دیپاداس منشی سے شکایت

کونڈا سریکھا نے پہلے کے ٹی راما راؤ سامنتا اور ناگرجن کے خلاف غیر اخلاقی تبصرے کیے تھے اور بعد میں سامنتا کے خلاف اپنے تبصروں کو واپس لیتے ہوئے ناگرجنا کے خاندان سے معافی بھی مانگی۔

حیدرآباد: ورنگل ضلع کے کانگریس ایم ایل ایز نے اے آئی سی سی انچارج جنرل سکریٹری دیپا داس منشی سے شکایت کی اور الزام لگایا کہ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے حامی تمام حلقوں میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کو پریشان کررہے ہیں۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ وہ کونڈا سریکھا کے خلاف  ٹی پی سی سی کے سربراہ بی مہیش کمار گوڈ کے پاس بھی شکایت درج کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

واضح  رہے کہ کونڈا سریکھا حالیہ دنوں میں ایک کے بعد ایک پریشانی کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے پہلے کے ٹی راما راؤ سامنتا اور ناگرجن کے خلاف غیر اخلاقی تبصرے کیے تھے اور بعد میں سامنتا کے خلاف اپنے تبصروں کو واپس لیتے ہوئے ناگرجنا  کے خاندان سے معافی بھی مانگی۔

تاہم، ناگارجنا نے کونڈا سریکھا کے خلاف فوجداری اور ہتک عزت کی کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اب انکے ہی ضلع کے پارٹی قائدین کی جانب سے دیپ داس منشی سے انکے خلاف شکایات کرنے سے کونڈا سریکھا کی کم ہوتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔