حیدرآباد

اسٹانڈ اپ کامیڈین ویرداس کا حیدرآباد میں شو منسوخ

قبل ازیں کامیڈین کا شو، بنگالورو میں ہونے والاتھا تاہم ہندوجن جاگرن سمیتی نے بھی اس شو کے خلاف احتجاج کا انتباہ دیا تھا جس کے بعد اس شو کو منسوخ کردیا گیا۔

حیدرآباد: اسٹانڈ اپ کامیڈین ویرداس کا حیدرآباد میں ہونے والا شو منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ شو20نومبر کو شلپا کلا ویدیکا میں منعقد ہونے والا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ دائیں بازو کی تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ ویرداس نے مخالف ہندو ریمارکس کئے ہیں جس کے پیش نظ ران کے اس شو کو منسوخ کردیاگیا۔

قبل ازیں کامیڈین کا شو، بنگالورو میں ہونے والاتھا تاہم ہندوجن جاگرن سمیتی نے بھی اس شو کے خلاف احتجاج کا انتباہ دیا تھا جس کے بعد اس شو کو منسوخ کردیا گیا۔

سمیتی نے ویرداس سے مطالبہ کیا کہ وہ گذشتہ سال امریکہ میں ہوئے ان کے شو کے دوران کئے گئے ریمارکس پرمعذرت کا اظہار کریں۔