تلنگانہ

ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے ہاتھوں ورنگل عیدگاہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح، ایک کروڑ روپے کے منصوبہ کا آغاز

ایم اے جبار نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد ہر سال عید کی نماز ادا کرنے والے ہزاروں افراد کو بہتر سہولتیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے عیدگاہ کمیٹی اور ریلوے گیٹ علاقے کے تمام مسلمانوں کی جانب سے وزیر محترمہ کونڈا سریکھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا نے قلعہ ورنگل کی تاریخی عیدگاہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ تمام تعمیراتی کام گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے تحت انجام دیے جائیں گے۔ وزیر موصوفہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم ایس آر آئی اسکیم کے تحت سرکاری اسکولوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور، کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا کی ہدایت
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر ایم اے جبار نے ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کا خصوصی اور پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں ایم اے جبار نے کہا کہ عیدگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 2014 سے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں، اور اب 2025 میں جا کر یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز عیدگاہ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ایم اے جبار نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد ہر سال عید کی نماز ادا کرنے والے ہزاروں افراد کو بہتر سہولتیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے عیدگاہ کمیٹی اور ریلوے گیٹ علاقے کے تمام مسلمانوں کی جانب سے وزیر محترمہ کونڈا سریکھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔

تقریب میں میر گنڈو سودا رانی، مونسپل کمشنر چاہت واجپائی، بلدیہ کے مختلف عہدیداروں کے علاوہ عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اور معززین کی بڑی تعداد شریک رہی، جن میں چاند پاشاہ، محمد علی الدین سنجری، مرزا حسین علی بیگ، محمد موکبیر، سید معزز، محمد ایقوب، محمد اشرف، محمد صادق، محمد سلیم، محمد محبوب جانی، محمد شرف الدین، محمد معشوق، محمد ربانی، محمد ابراہیم، شیخ اجو، محمد ذاکر، سید قدیر اور دیگر شامل تھے۔ عوام کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کر کے وزیر کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد قلعہ ورنگل عیدگاہ نہ صرف مزید خوبصورت بنے گی بلکہ نمازیوں کے لیے سہولتیں بھی بہتر ہوں گی، جس سے مقامی مسلم کمیونٹی کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی بہبود کے لیے کیے جانے والے یہ اقدامات قابلِ ستائش قرار دیے جا رہے ہیں۔