تجارت
ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 26109.55 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد 82.60 پوائنٹس گر گیا اورتادم تحریر 89.30 پوائنٹس کی کمی سے 26102.85 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو ابتدائی کاروبارمیں کمی دیکھی گئی۔
سینسیکس 285.28 پوائنٹس لڑھک کر 85347.40 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 238.47 پوائنٹس (0.28 فیصد) گر کر 85394.21 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 26109.55 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد 82.60 پوائنٹس گر گیا اورتادم تحریر 89.30 پوائنٹس کی کمی سے 26102.85 پوائنٹس پر تھا۔
دھات، رئیلٹی اور مالیاتی سیکٹر کے حصص میں زبردست فروخت ہوئی۔ آٹو اور آئی ٹی اسٹاکس میں تیزی رہی۔
سینسیکس کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنانس اور انفوسس کے حصص سرخ نشان میں تھے، جب کہ مہندرا اینڈ مہندرا کے حصص میں تیزی تھی۔