تلنگانہ

تلنگانہ: ایتھنول پلانٹ کی تعمیر کے خلاف احتجاج

اس احتجاج کے موقع پر پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر احتجاجیوں نے اعتراض کیا اور پولیس کی کارروائی کو غیر ضروری قراردیتے ہوئے احتجاج کو جاری رکھا۔

حیدرآباد: ایتھنول انڈسٹری کے قیام کے خلاف جگتیال ضلع کے استمبھم پلی اور پاشی گاما دیہاتوں میں رہنے والوں کا احتجاج جاری ہے۔ آج اس احتجاج کے موقع پر کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: اسکول وین کی زد میں آکر کمسن لڑکی جاں بحق
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اس احتجاج کے موقع پر پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر احتجاجیوں نے اعتراض کیا اور پولیس کی کارروائی کو غیر ضروری قراردیتے ہوئے احتجاج کو جاری رکھا۔

ان احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔

احتجاجیوں نے پولیس کے رویہ پر شدید برہمی کااظہار کیا اور کہا کہ پولیس ان کے پُرامن احتجاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کو پریشان کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مقامی سطح پر کئی پابندیاں عائد کررہی ہے تاہم کسی بھی صورت میں ان کا احتجاج جاری ہے گا اورآئندہ دنوں کے دوران اس میں مزید شدت پید اکی جائے گی۔

a3w
a3w