تجارت
شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی، سینسیکس میں 280 پوائنٹس کی چھلانگ
بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل سینسیکس 155.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,520.09 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 280.77 پوائنٹس (0.35 فیصد) اضافے کے ساتھ 80,645.26 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کی وجہ سے منگل کو مسلسل دوسرے دن گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل سینسیکس 155.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,520.09 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 280.77 پوائنٹس (0.35 فیصد) اضافے کے ساتھ 80,645.26 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 27.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,653 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 85.35 پوائنٹس کے اضافے سے 24,710.40 پوائنٹس پر رہا۔
ریئلٹی، ایف ایم سی جی، آئل اینڈ گیس، پائیدار کنزیومر پروڈکٹس اور بینکنگ شیئروں میں زیادہ خریداری کا رجحان رہا۔