گوہاٹی میں مسجد جانے والے شخص کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا
مہلوک کی جاوید علی احمد کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو ایک ریٹائرڈ انجینئر اور مسجد کمیٹی کا رکن تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق احمد پر آہنی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔

گوہاٹی: ایک دن دہاڑے حملہ میں 2نامعلوم حملہ آوروں نے جمعرات کے روز گوہاٹی میں ایک شخص کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ مسجد جارہا تھا۔ یہ بھیانک حملہ ہاٹی گاؤں پولیس اسٹیشن سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر فرینڈس پاتھ پر ہوا۔
مہلوک کی جاوید علی احمد کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو ایک ریٹائرڈ انجینئر اور مسجد کمیٹی کا رکن تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق احمد پر آہنی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔
یہ سلاخ جرم کے مقام پر پائی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی مدد حاصل ہونے سے پہلے حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور ایک ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سی سی ٹی وی ریکارڈنگ حاصل کی گئی جس میں 2حملہ آوروں کو اس گلی سے نیچے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں یہ حملہ ہوا تھا۔ چند دن پہلے اسی محلہ میں مسجد کمیٹی کے ایک اور رکن کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔