تجارت

ابتدائی کاروبار میں لڑھکے اسٹاک مارکیٹ

سینسیکس کی گراوٹ میں آئی سی آئی سی آئی بینک، انفوسس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی سوزوکی، بی ای ایل اور ٹی سی ایس کا رول زیادہ رہا، جبکہ ایل اینڈ ٹی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹاٹا اسٹیل اور این ٹی پی سی کے شیئر اوپر تھے۔

ممبئی: مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی تجارت میں فروخت دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ لڑھک گیا۔

سینسیکس 24.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,368.96 پر کھلا، لیکن فوری طور پر گراوٹ میں چلا گیا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 418.12 پوائنٹس (0.51 فیصد) گر کر 81,926.56 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 2.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25345 پر کھلا، تاہم خبر لکھنے کے وقت 102.85 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد گر کر 25,239.90 پر تھا۔

آئی ٹی، آٹو، ایف ایم سی جی، فارما، میڈیا، پرائیویٹ بینکوں، کنزیومر ڈیریبلز اور کیمیکل سیکٹرز کے انڈیکس میں کمی ہوئی۔ دھاتوں، پبلک سیکٹر کے بینکوں، رئیلٹی اور تیل اور گیس کے شعبوں میں تیزی رہی۔