تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماناکنڈورعلاقہ میں انسانی آبادی میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماناکنڈورعلاقہ میں ایک ریچھ انسانی آبادی میں آگیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماناکنڈورعلاقہ میں ایک ریچھ انسانی آبادی میں آگیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

یہ واقعہ منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس جنگلی جانور کو درخت پر دیکھ کر مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی جن کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ قریبی پہاڑیوں سے انسانی آبادی میں آگیا اور صبح تقریبا چاربجے مقامی مندرکے قریب واقع ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تاہم آوارہ کتوں نے اس کا تعاقب کیا جس پر وہ وہاں سے بھاگ گیا اور قریب میں واقع کریم نگر۔ورنگل قومی شاہراہ پر ایک درخت پر چڑھ گیا۔

اس کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا جو وہاں پہنچ گئے۔

a3w
a3w