حیدرآباد

ذہنی متاثرہ شخص کی مندر پر سنگباری، واقعہ کو بڑھاچڑھاکر پیش کرنے شرپسندوں کی کوشش (ویڈیو)

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد کوتعینات کردیاگیا کیونکہ اس واقعہ کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں عوام جمع ہونے شروع ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ پر برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: پراناشہرحیدرآباد کے رکشھاپورم چندرائن گٹہ علاقہ میں کل شب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی کیونکہ ایک ذہنی طورپرمتاثرہ شخص نے مندرپرسنگباری کی۔ لڑکے کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا علاج منٹل اسپتال میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد کوتعینات کردیاگیا کیونکہ اس واقعہ کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں عوام جمع ہونے شروع ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ پر برہمی کااظہار کیا۔

اس شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے کہاکہ چھوٹا سا واقعہ امن کو بگاڑدیتا ہے۔اس معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔پولیس نے عوام کو منتشر کردیا۔ واضح رہے کہ ایک ذہنی معذور شخص کی اس حرکت کو شرپسند عناصر بڑاواقعہ بتاکر ہنگامہ آرائی اور شہر کے امن وامان کو بگاڑنے  کی کوشش کررہے ہیں۔

a3w
a3w