تلنگانہ

ہائی کورٹ میں بی جے پی قائدکی حبس بیجا کی عرضی

تلنگانہ بی جے پی کے ایک قائد نے پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار کی گرفتاری کے تناظر میں تلنگانہ ہائی کورٹ میں حبس بیجا کی عرضی داخل کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے ایک قائد نے پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار کی گرفتاری کے تناظر میں تلنگانہ ہائی کورٹ میں حبس بیجا کی عرضی داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
برسراقتدار آنے پر قبائیلیوں کو 10فیصد تحفظات کی مساعی: کشن ریڈی
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم
گروپ I پریلمس امتحان منسوخی کیس کی سماعت
اقامتی تعلیمی اداروں میں سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق تقررات کریں

درخواست گزار سریندر ریڈی نے عدالت سے التجا کی کہ وہ گرفتار قائد کو عدالت میں پیش کرنے کا پولیس کو حکم جاری کرے۔ اس عرضی پر جمعرات کے روز سماعت ہوگی۔

درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ سنجے کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل انہیں اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بنڈی سنجے چونکہ رکن پارلیمنٹ ہیں اسی لئے پیشگی نوٹس دئیے بغیر انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے دلیل دی کہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ50کے تحت گرفتاری سے قبل متعلقہ شخص کے افراد خاندان کو اس بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔ نمائندہ منصف کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً ہائی کورٹ میں داخل کردہ حبس بیجا عرضی پر کو عدالت نے سماعت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

6/ اپریل کو عدالت میں کاروائی کے آغاز کے بعد اس عرضی پر سماعت عمل میں آئے گی۔ تاہم عدالت نے ہاوز موشن پئیشن پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے بتایا کہ اس عرضی پر عام مقدمات کی طرح سماعت کی جائے گی۔

بنڈی سنجے کی نصف شب گرفتاری کے خلاف بی جے پی لیگل سل کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں حبس بیجا کی عرضی داخل کی گئی تھی۔ جملہ6 افراد کو مدعی علیہ بنایا گیا جن میں سکریٹری محکمہ داخلہ، ڈی جی پی، کریم نگر اور راچہ کنڈا کے پولیس کمشنرس اوربملا راما رام کے سرکل انسپکٹر شامل ہیں۔ اس عرضی پر6اپریل کو سماعت کی جائے گی۔