تلنگانہ

ویڈیو: ضلع کلکٹر وقارآباد اور دیگر عہدیداروں کی گاڑیوں پر سنگباری

وقار آباد ضلع دویالہ منڈل کے لگا چرلہ میں مجوزہ فارما ولیج کے قیام کے لئے زمین کے حصول اور عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے آنے والے ضلع کلکٹر پر تیک جین اور عہدیداروں کی گا ڑیوں پر مقامی عوام نے پتھراؤ کیا۔

وقارآباد (منصف نیوز بیورو)وقار آباد ضلع دویالہ منڈل کے لگا چرلہ میں مجوزہ فارما ولیج کے قیام کے لئے زمین کے حصول اور عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے آنے والے ضلع کلکٹر پر تیک جین اور عہدیداروں کی گا ڑیوں پر مقامی عوام نے پتھراؤ کیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام

اس حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق ایک خاتون کسان نے کلکٹر پر حملے کرنے کی کوشش کی اور کوڑنگل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار کی گاڑی پربھی مقامی کسانوں اور افراد نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔لگاچرلا گاؤں سے دو کلومیٹر دور حکام نے ایک گرام سبھا منعقد کی۔کسانوں نے گاؤں کے باہر گرام سبھا کے انعقاد پر اعتراض کیا ہے۔ اس کے بعد کلکٹر گاوں میں چلے گئے۔

جب کلکٹر گاؤں پہنچے تو کسانوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور کلکٹر کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑ ی کو نقصان پہنچا۔ اس وجہ سے یہاں حالات کشیدہ دیکھے گئے.وقار آباد ضلع کے آر بی تانڈہ میں مقامی عوام اور کسانوں کی جانب سے ضلع کلکٹر اور عہدیداروں کی گا ڑیوں پر کئے گئے حملے کے خلاف ملا زمین نے کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

ملا زمین نے حملہ کرنے والوں کی نشا ندہی کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کر تے ہوئے سخت سزا دینے کی مانگ کی۔ اس معا ملے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو جواب دینے کا مطا لبہ کیا او ر کل سے ملازمین نے ضلع بھر میں قلم رکھدو احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق ضلع وقارآباد کے ایک گاؤں میں پیر کے روز حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جبکہ چند دیہاتیوں نے مجوزہ فارما ولیج کے لئے ان کی اراضیات کے حصول کی کوشش کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بتایا جاتا ہے کہ ان احتجاجی دیہاتیوں نے ضلعی انتظامیہ کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ لاگا چرلہ موضع میں مجوزہ فارما ولیج کے سلسلہ میں منعقدہ عوامی سماعت پروگرام کے دوران پیش آیا۔

ٹی وی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی افراد پر مشتمل ایک گروپ نعرے لگارہا تھا اور یہ گروپ ضلع کلکٹر پراتیک جین اور دیگر عہدیداروں سے حصول اراضیات کے مسئلہ پر بحث و تکرار کررہا تھا۔ احتجاجیوں نے کلکٹر کو گھیر لیا، لیکن وہ اپنی گاڑی میں سوار ہونے میں کامیاب رہے۔

ہجوم نے عہدیداروں کی گاڑیوں کا تعاقب کیا اور ان پر سنگباری کی۔ جس کے سبب ان گاڑیوں کی کھڑکیوں کو نقصانات پہنچا۔ مقامی افراد اس علاقہ میں موجوزہ فارما ولیج کے قیام کے خلاف ہیں۔