آندھراپردیش

اے پی: کشتی رانی کے دوران 6 نوجوان لاپتہ

10 نوجوانوں کا ایک گروپ جس کا تعلق اے پی کے نیلور سے ہے، ضلع نیلور کے توڈیرو میں واقع تالاب میں کشتی رانی کے لئے گیا تھا۔

حیدرآباد: کشتی رانی کیلئے تالاب میں گئے 6نوجوان لاپتہ ہوگئے۔

10 نوجوانوں کا ایک گروپ جس کا تعلق اے پی کے نیلور سے ہے، ضلع نیلور کے توڈیرو میں واقع تالاب میں کشتی رانی کے لئے گیا تھا تاہم ان میں سے 6نوجوان لاپتہ ہوگئے کیونکہ ان کی کشتی الٹ گئی تھی۔

نوجوانوں جن کی شناخت سریندر، بالاجی، کلیان، سری ناتھ، راگھوا، پرشانت کے طورپر کی گئی ہے، پانی میں کودگئے جبکہ وشنو، کرن، مہیندر اور مہیش محفوظ طورپر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔

اس تالاب کی گہرائی 20فیٹ بتائی جاتی ہے۔ اتوار کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کا کام کیا گیا تاہم تاریکی ہونے کے سبب اس میں رکاوٹ ہوگئی۔

a3w
a3w