حیدرآباد

شہر میں امن و امان کے لیے سخت نگرانی، بالاپور پولیس کی رات بھر پٹرولنگ، مشتبہ افراد زیر حراست

پولیس حکام کے مطابق رات گئے سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور کچھ دکانوں کے کھلے رہنے سے امن و امان متاثر ہو رہا تھا، جس کے سبب گشت میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

حیدرآباد کے بالا پور پولیس اسٹیشن حدود میں رات کے اوقات کے دوران سڑکوں، دکانوں اور عوامی مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت کے باعث آوارہ گردی/مشکوک سرگرمی کا مسئلہ بڑھنے پر پولیس نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق رات گئے سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور کچھ دکانوں کے کھلے رہنے سے امن و امان متاثر ہو رہا تھا، جس کے سبب گشت میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے وقت جب زیادہ لوگ گھروں میں رہتے ہیں تو چوری اور جرائم میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری آسان ہو جاتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت بالا پور پولیس اسٹیشن کے افسران اور تمام عملے نے رات 12:30 بجے سے صبح تک مسلسل پیٹرولنگ کی۔

اس دوران مشکوک سرگرمیوں پر پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے بارے میں جانچ پڑتال کی جائے گی اور ان کا بہک گراؤنڈ بھی چیک کرنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رات کے اوقات میں غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نہ نکلیں اور جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ عوامی تعاون سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد ملتی ہے اور علاقہ پرامن رہتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ یہ اقدام کسی کو ہراساں کرنے کے لیے نہیں بلکہ علاقے میں امن، سکون اور بہتر ماحول قائم رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بالا پور اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔