جرائم و حادثات

تلنگانہ:شادی سے 5 دن قبل دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد: شادی سے 5 دن قبل دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: شادی سے 5 دن قبل دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوتہ کوماگوڑم کا رہنے والا 24سالہ سائی کمار بجلی محکمہ میں جونیئر لائن مین کے طور پر کام کرتا تھا۔

وہ چار سال سے اپنے رشتہ دار کی لڑکی سے محبت کر رہا تھا۔

دونوں خاندانوں نے ان کی شادی رواں ماہ کی 11 تاریخ کو کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کیلئے ایک ہفتہ باقی رہنے پر انتظامات کیلئے سائی کمار نے ملازمت سے چھٹی لے لی۔

سائی کما ر اپنے دوست مہیش کے ساتھ بائیک پر نرمل جانے کے لیے روانہ ہواتاہم واپسی کے دوران اس کی بائیک میدری پیٹ میں لکشٹی پیٹ جانے والے ہارویسٹر سے اس کی بائیک ٹکراگئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں سائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بائیک پر سوار اس کے ساتھی مہیش کو شدید زخمی حالت میں کریم نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔

سائی کی لاش کو لکشٹی پیٹ اسپتال لے جایاگیا۔

اس حادثہ میں سائی کی موت پر دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑاکیونکہ اس شادی کے سلسلہ میں دونوں خاندان کافی خوش تھے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w