شمال مشرق

شمال مشرقی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے (ویڈیووائرل )

آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز وسطی آسام کے ضلع موری گاؤں میں زمین کی سطح سے 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

گوہاٹی/شیلانگ :  شمال مشرقی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی قدرتی آفات کے بند و بست سے متعلق آسام ریاستی اتھارٹی(اے ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ اگرچہ ریاست میں کہیں سے بھی کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم ایک معمر خاتون گھر سے باہر بھاگتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز وسطی آسام کے ضلع موری گاؤں میں زمین کی سطح سے 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اے ایس ڈی ایم اے حکام کے مطابق، ’’میکربھیٹا ریونیو زون کے فیلڈ آفیسر نے اطلاع دی ہے کہ 80 سالہ جویموتی ڈیوری زلزلے کے دوران اپنے گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ ان کے اہل خانہ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے موری گاؤں سول اسپتال لے گئے۔‘‘

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی و مغربی اروناچل پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔