شمال مشرق

بیٹے کا ہاتھ تھامے جارہی ماں کو تیز رفتار کار نے اُڑادیا (دلخراش ویڈیو وائرل)

یہ المناک واقعہ ریاست کیرالا کے ملاپورم ضلع میں پیش آیا۔ حادثہ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، بچے کو سنبھالا اور تسلی دی کہ ماں ٹھیک ہو جائیں گی۔

ملاپورم: میری ماں روزانہ میرا ہاتھ تھام کر مجھے لے جاتی تھیں… سڑک پر چلتے ہوئے وہ کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑتی تھیں۔ انہیں ڈر ہوتا تھا کہ کہیں کوئی تیز رفتار گاڑی مجھے نقصان نہ پہنچا دے۔ لیکن ماں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن خود ان کے ساتھ ایسا سانحہ پیش آئے گا۔”

متعلقہ خبریں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں
ورکنگ ویمن کیسے ٹائم مینج کریں

یہ الفاظ ہیں اس ننھے بچے کے جو اپنی ماں کے ہمراہ سڑک پر چل رہا تھا جب اچانک ایک تیز رفتار کار نے اس کی ماں کو زور دار ٹکر مار دی۔ ماں کئی فٹ دور جاگریں اور بچہ صدمے سے انہیں تکے جا رہا تھا۔ وہ بھاگ کر ماں کے پاس پہنچا، کئی بار انہیں آواز دی، لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ المناک واقعہ ریاست کیرالا کے ملاپورم ضلع میں پیش آیا۔ حادثہ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، بچے کو سنبھالا اور تسلی دی کہ ماں ٹھیک ہو جائیں گی۔ فی الحال زخمی ماں کا اسپتال میں علاج جاری ہے، لیکن بچے کی آنکھوں میں یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ وہ کب دوبارہ ماں کی انگلی تھام کر سڑک پر چل پائے گا؟

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے حادثہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کار ڈرائیور کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں اس قسم کے کئی حادثے مختلف ریاستوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں، جہاں تیز رفتاری نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں۔ بعض معاملات میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا اور سخت کارروائی کی۔

ملپورم واقعہ کی بھی متعدد ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں، اور پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔