تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ سات دنوں تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ سات دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ سات دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان


روزانہ موسمی رپورٹ میں محکمہ نے بتایا کہ اسی دوران ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ آئندہ پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 2 تا 4 ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہا۔


رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری سیلسیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 19.2 ڈگری سیلسیس بھی عادل آباد میں ہی ریکارڈ ہوا۔