سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ناگپور میں آوارہ کتوں کے حملے میں 3سالہ لڑکا شدید زخمی، ویڈیو وائرل

اچانک آوارہ کتوں نے بچے کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اسے بھنبھوڑنے،کھینچنے او رکاٹنے لگے۔ بچہ مدد کے لیے چیخنے لگا۔ دُگو کی ماں چیخوں کی آواز سن کر مدد کے لیے پہنچی۔پتھر اٹھا کر کتوں کو بھگایا۔ خون آلود بچے کو اٹھایا اور گھر لے گئی۔

ناگپور: ناگپور میں ایک صدمہ انگیز واقعہ میں کم از کم چھ آوارہ کتوں کے جھنڈ نے ایک تین سالہ لڑکے کو نوچ ڈالا۔ یہ دلخراش واقعہ منگل کی صبح انمول نگر میں اس وقت پیش آیا جب دُگو دوبے نامی لڑکا اپنے گھر کے باہر نکلا تھا۔

متعلقہ خبریں
’’ اسریٰ ‘‘ نام رکھنا
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

 واٹھوڑ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سہاس چودھری کے مطابق اچانک آوارہ کتوں نے بچے کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اسے بھنبھوڑنے،کھینچنے او رکاٹنے لگے۔ بچہ مدد کے لیے چیخنے لگا۔ دُگو کی ماں چیخوں کی آواز سن کر مدد کے لیے پہنچی۔پتھر اٹھا کر کتوں کو بھگایا۔

خون آلود بچے کو اٹھایا اور گھر لے گئی۔ لڑکے کی گردن، پیٹھ، بازوؤں اور پیروں پر کتوں نے بری طرح کاٹا۔ چودھری نے یہ بات کہی جنہو ں نے جمعرات کو خاندان سے ملاقات کی۔ بچے کو دواخانہ لے جایا گیا جہاں اسے اینٹی ریبیز انجکشن دیا گیا اور دیگر علاج فراہم کیا گیا۔

 لڑکا چہارشنبہ کو گھر آیا۔ چودھری نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ بچے کی حالت اب مستحکم ہے۔ وہ روبہ صحت ہے اور شہر کو ڈرانے والے اس خوفناک واقعہ کے بعد اب کھیل رہا اور چہک رہا ہے۔

یہ واقعہ عوامی حلقے میں دو دن بعد سامنے آیا جب اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا حالانکہ خاندان بچے کے علاج میں مصروف تھا اور اب متعلقہ ایجنسیاں اور علاقہ میں آوارہ کتوں کی دہشت پر نظر رکھ رہے ہیں۔