ٹریپل آئی ٹی باسر کیمپس میں طالبہ کی خودکشی (دل دہلادینے والے ویڈیوز)
راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ تکنالوجیز (آر جی یو کے ٹی) جسے ٹریپل آئی ٹی باسر بھی کہا جاتا ہے، کی ایک طالبہ نے پیر کے روز خودکشی کرلی۔
حیدرآباد (آئی اے این ایس) راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ تکنالوجیز (آر جی یو کے ٹی) جسے ٹریپل آئی ٹی باسر بھی کہا جاتا ہے، کی ایک طالبہ نے پیر کے روز خودکشی کرلی۔
17 سالہ سائی پریا نے کیمپس میں اپنے ہاسٹل کے روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ آرمور کی رہنے والی یہ طالبہ پری یونیورسٹی کورس کی سال دوم میں زیرتعلیم تھی۔ پولیس کے مطابق سائی پریا، ہاسٹل کے روم میں دیگر طالبات کے ساتھ رہتی تھی مگر پیر کے روز صبح میں وہ روم میں تنہاتھی جبکہ اس کے دیگر سہیلیاں، ناشتہ کے لئے گئی ہوئی تھیں۔
اس کے روم منٹس واپس اپنے کمرہ میں آئے تو سائی پریا کو سیلنگ فیان سے لٹکتے ہوئے پایا۔ ان لڑکیوں نے فوری یونیورسٹی انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔ بعد ازاں پولیس کو مطلع کردیا گیا۔ انتہائی اقدام کے پس پردہ وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس کو کمرہ سے خودکشی تحریر برآمد ہوئی۔
پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حالیہ دنوں انچارج وائس چانسلر کے تقررات کے بعد کیمپس میں یہ خودکشی کا پہلا واقعہ ہے۔ حالیہ برسوں میں ٹریپل آئی ٹی باسر کے کیمپس میں کئی طلبہ نے انتہائی اقدام کیا ہے۔
اپریل میں ضلع سدی پیٹ کے متوطن 17 سالہ بی اروند نے ہاسٹل کے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔ وہ، پی یو سی سال دوم کے طالب علم تھے۔ گزشتہ سال کم سے کم 6 طلبہ نے خودکشی کرلی تھی۔