تلنگانہ
آرٹی سی بسیں نہ روکنے پر طلبا کا سڑک پر دھرنا (ویڈیو وائرل)
اس دھرنے کے سبب سڑک پر کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اس دھرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے طلبا کے مطالبہ کی حمایت کی۔

حیدرآباد: آرٹی سی بسوں کونہ روکنے پر ضلع عادل آباد میں طلبا نے سڑک پر دھرنادیتے ہوئے نعرے بازی کی۔ان طلبا نے ضلع کے جیناتھ منڈل کے کنٹاچوراہے پر دیئے گئے دھرنے کے موقع پر کہا کہ بسوں کو نہ روکے جانے کے سبب ان کو اسکول جانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی بسیں یہاں پر روکی نہیں کی جارہی ہیں حالانکہ وہ ان بسوں کاانتظارکررہے ہیں۔ا س دھرنے کے سبب سڑک پر کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اس دھرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے طلبا کے مطالبہ کی حمایت کی۔