بھارت

پی ایم روزگاریوجنا کے تحت 9 لاکھ سے زائد ملازمتوں کی فراہمی

مرکزی مملکتی وزیراطلاعات ونشریات و سمکیات ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا ہے کہ روزگارمیلہ، ملازمت پیداکرنے اور ترقی یافتہ ملک کے لئے 2047کے مشن کے حصول کیلئے وزیراعظم کے وعدہ کی تکمیل کی سمت ایک قدم ہے۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیراطلاعات ونشریات و سمکیات ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا ہے کہ روزگارمیلہ، ملازمت پیداکرنے اور ترقی یافتہ ملک کے لئے 2047کے مشن کے حصول کیلئے وزیراعظم کے وعدہ کی تکمیل کی سمت ایک قدم ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

انہوں نے نیشنل انڈسٹرئیل سیکوریٹی اکیڈیمی حیدرآباد میں ملازمت پانے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک عالمی طاقت بنانے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ مرکز نے اب تک پی ایم روزگار یوجنا پروگرام کے تحت مختلف محکموں اور عوامی اداروں میں 9 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی ہیں جس کے تقررنامے حوالے کئے گئے ہیں۔

مروگن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کو سماج کے آخری آدمی تک لے جانے کا ویژن رکھیں۔

a3w
a3w