تلنگانہ

جنگاؤں میں سب انسپکٹر اور بیوی نے خودکشی کرلی

55سالہ سرینواس گزشتہ 8سالوں سے جنگاوں ٹاؤن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ جمعرات کی صبح اس کی بیوی سوروپا باتھ روم گئی اور کھڑکی کی مدد سے پھانسی لے لی۔ صبح جب سرینواس بیدار ہوا تو وہ باتھ روم گیا اور دیکھا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے جس پر اس نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مارلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں سب انسپکٹر اور اس کی بیوی نے خودکشی کرلی۔خاندانی جھگڑوں پرپہلے بیوی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی جس کے بعد سب انسپکٹر نے خود کو گولی مارلی۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

55سالہ سرینواس گزشتہ 8سالوں سے جنگاوں ٹاؤن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ جمعرات کی صبح اس کی بیوی سوروپا باتھ روم گئی اور کھڑکی کی مدد سے پھانسی لے لی۔ صبح جب سرینواس بیدار ہوا تو وہ باتھ روم گیا اور دیکھا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے جس پر اس نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مارلی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔