حیدرآباد

لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے اپریل کے پہلے ہفتہ میں انعقاد کا امکان ہے اور ضابطہ اخلاق فروری کے آخری ہفتہ میں نافذ ہوگا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے اپریل کے پہلے ہفتہ میں انعقاد کا امکان ہے اور ضابطہ اخلاق فروری کے آخری ہفتہ میں نافذ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

امپیریل گارڈن میں بی جے پی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے بوتھ صدور اور قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا۔

اس اجلاس میں مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر موہن لال یادو مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزکی سرپرستی کی وجہ سے حیدرآباد نے تمام شعبوں میں ترقی کی ہے۔

انہوں نے مزید تلنگانہ میں 20 فروری سے پانچ یاترائیں شروع کی جا رہی ہیں اور کارکنوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ان یاتراؤں میں شرکت کریں۔