حیدرآباد
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن بیورو۔ اے سی بی) کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز شہر کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ وہ8ہزار روپے کی رشوت قبول کررہے تھے۔
حیدرآباد: محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن بیورو۔ اے سی بی) کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز شہر کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ وہ8ہزار روپے کی رشوت قبول کررہے تھے۔
ملزم آفیسر آر شراون کمار کو آج تقریباً ایک بجے دن اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ شکایت کنندہ محمد مجیب سے8ہزار روپے رشوت کی رقم طلب و قبول کررہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ آخر الذکر (شکایت کنندہ) کے فرزند کو دھوکہ دہی کے ایک کیس میں بچانے اور اس کا سل فون واپس کرنے کے عوض، ایس آئی نے مبینہ طور پر 8ہزار روپے رشوت طلب اور قبول کی تھی۔
ملزم آفیسر کے قبضہ سے مطلوبہ رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ شراون کمار کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
a3w