حیدرآباد میں 14 سالہ محمد رضوان کا اچانک انتقال، علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی
حیدرآباد کے علاقہ سنتوش نگر ڈویژن کے ابو سعید کالونی کے مکین نذیر کے 14 سالہ فرزند، محمد رضوان کی ناگہانی موت کی خبر نے پورے علاقے کو غم و صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
تلنگانہ: حیدرآباد کے علاقہ سنتوش نگر ڈویژن کے ابو سعید کالونی کے مکین نذیر کے 14 سالہ فرزند، محمد رضوان کی ناگہانی موت کی خبر نے پورے علاقے کو غم و صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
محمد رضوان، جو کہ TMRIES یاقوت پورہ بوائز 2 کے ایک نہایت ہونہار طالبعلم تھے، اچانک انتقال کر گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے خاندان کو اچانک اسپتال سے اطلاع ملی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ رضوان کو پہلے کوئی صحت کی شکایت نہیں تھی، جس سے افراد خاندان اور علاقہ غم کی لہر دوڑ گئی۔
اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، AIMIM صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی ہدایت پر، یاقوت پورہ کے ایم ایل اے جعفر حسین معراج اسمبلی اجلاس کے دوران بھی فوراً غمزدہ خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
اس موقع پر اقلیتی فلاح و بہبود کے سکریٹری شفیع اللہ بھی سرکاری نمائندے کے طور پر متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے۔
AIMIM نے حکومتِ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی کا پردہ فاش ہو اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔
مجلس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ نذیر کے افراد خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔