سلیمان شہباز‘4 سال کی ازخودجلاوطنی کے بعد پاکستان واپس
جون2020ء میں نیاب نے 16کمپنیوں میں سلیمان شہباز کے 2بلین روپیوں کے شیئر اور تین بینک کھاتوں میں 4.1 ملین کی نقدی کے علاوہ 10مرلہ زرعی اراضی اور 209کنال کے پلاٹس ضبط کرلئے تھے۔
لاہور: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا مفرورلڑکا سلیمان شہباز لندن میں چار سال کی ازخود جلاوطنی کے بعد اتوار کی صبح پاکستان لوٹ آیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے یہ بات بتائی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرمتناسب اثاثوں کے معاملہ میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو(نیاب) کو سلیمان شہبازکو گرفتارکرنے سے روک دیاتھا۔ وہ 2018ء سے اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں رہ رہا تھا۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔
آج پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلیمان شہبازکی واپسی اور اپنے والد سے ملاقات کا ویڈیوشیئر کیاگیا۔ تصویر میں وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے لڑکے کو پھول پہناتے دیکھاجاسکتا ہے۔
جون2020ء میں نیاب نے 16کمپنیوں میں سلیمان شہباز کے 2بلین روپیوں کے شیئر اور تین بینک کھاتوں میں 4.1 ملین کی نقدی کے علاوہ 10مرلہ زرعی اراضی اور 209کنال کے پلاٹس ضبط کرلئے تھے۔
نیاب نے یہ بھی کہاتھا کہ 3.3بلین کے اثاثوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو سلیمان ان کے بھائی حمزہ شہباز اور والد شہبازشریف نے غیرقانونی طور پر اکٹھاکئے۔