اپنے آدھار کارڈ کی حفاظت کیسے کریں ؟ جانئے مرحلہ وار طریقہ
آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنا ہمارے ہاتھ میں ہے، لیکن اکثر لوگ اس سے بےخبر ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے آدھار کارڈ کا غیرمحتاط استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا۔
حیدرآباد: آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے پاس آدھار کارڈ نہ ہو۔ یہ ہر ہندوستانی کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی آدھار کارڈ ہے تو یہ معلومات آپ کیلئے ہیں۔ ہم بےدریغ آدھار کارڈ کو شناختی ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
تاہم، گزشتہ کچھ وقت میں آدھار کارڈ کے غلط استعمال کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سائبر کرائم کرنے والوں نے آدھار کارڈ کے ذریعہ لوگوں کے ساتھ بینکنگ فراڈ کیا ہے۔
آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنا ہمارے ہاتھ میں ہے، لیکن اکثر لوگ اس سے بےخبر ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے آدھار کارڈ کا غیرمحتاط استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا۔
آدھار کارڈ کے غلط استعمال کا خطرہ
آدھار کارڈ کے غلط استعمال سے بہت سے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں کیونکہ اسے اہم خدمات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ بینک اکاؤنٹس۔ آدھار کارڈ کی معلومات چوری ہونے کی صورت میں آپ کی شناخت خطرے میں پڑ سکتی ہے، اور لاکھوں کا دھوکہ بھی ہوسکتا ہے۔ آدھار کارڈ جاری کرنے والی سرکاری ایجنسی UIDAI نے اپنے آفیشل X ہینڈل پر بتایا ہے کہ آدھار کارڈ کو محفوظ کیسے رکھا جاسکتا ہے۔
آدھار کارڈ کی حفاظت کیسے کریں؟
- 1 ۔ سب سے پہلے، UIDAI کی ویب سائٹ (https://uidai.gov.in/) پر جائیں۔
- 2 ۔ اپنی پسند کی زبان منتخب کریں اور اگلے صفحے پر جائیں۔
- 3۔ UIDAI ویب سائٹ کا ہوم پیج کھلنے کے بعد نیچے اسکرول کریں اور "Aadhaar Services” کا آپشن تلاش کریں۔
- 4۔ یہاں "Lock/Unlock Biometrics” کا آپشن ہوگا، اس پر ٹیپ کریں اور اگلے صفحے پر جائیں۔
- 5 ۔ اپنے آدھار کارڈ کو لاک کرنے کیلئے "Virtual ID Number” جنریٹ کرنا ہوگا۔
ورچوئل آئی ڈی نمبر جنریٹ کریں
- 1 ۔ اس ویب سائٹ https://resident.uidai.gov.in/genericGenerateOrRetriveVID پر جائیں اور ورچوئل آئی ڈی نمبر جنریٹ یا ریٹریو کریں۔
- 2 ۔ یہاں اپنا آدھار نمبر اور کیپچا داخل کریں اور "Generate” پر کلک کریں۔
- آدھار کارڈ کو لاک کرنے کیلئے "Lock” کو منتخب کریں اور دی گئی معلومات داخل کرنے کے بعد اپنے آدھار کارڈ کو لاک اور محفوظ کرلیں۔
آدھار کارڈ شیئر کرنے سے پہلے ماسک کریں
- آدھار کارڈ شیئر کرنے سے پہلے آپ اسے ماسک کر سکتے ہیں۔ ماسکڈ آدھار کارڈ حاصل کرنے کیلئے یہ اقدامات کریں:
- 1 ۔ UIDAI ویب سائٹ https://uidai.gov.in/ پر جائیں۔
- 2 ۔ "My Aadhaar”آپشن میں اپنا کارڈ نمبر اور کیپچا درج کریں۔
- 3 ۔ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر OTP موصول ہوگا، اسے داخل کرکے تصدیقی عمل مکمل کریں۔
- 4 ۔ تصدیق کے بعد "Download Aadhaar Card” کا آپشن ملے گا، اس پر کلک کریں۔
- 5 ۔ . "Masked Aadhaar Card”کا آپشن منتخب کریں اور اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اب آپ اپنے ماسکڈ آدھار کارڈ کو محفوظ طریقے سے شیئر کرسکتے ہیں۔