شمالی بھارت
گجرات کے بلامقابلہ منتخب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو سمن
گجرات ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ حلقہ سورت مکیش دلال کو سمن جاری کیا ہے۔ ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کو 2 درخواستوں میں چیالنج کیا گیا ہے۔

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ حلقہ سورت مکیش دلال کو سمن جاری کیا ہے۔ ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کو 2 درخواستوں میں چیالنج کیا گیا ہے۔
جسٹس جے سی جوشی نے ان سے 9اگست تک جواب مانگا ہے۔ مکیش دلال نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 22 اپریل کو منتخب قرار دئے گئے تھے،
کیونکہ کانگریس امیدوار کی نامزدگی مسترد ہوگئی تھی اور دیگر امیدوار میدان سے ہٹ گئے تھے۔