دہلیسوشیل میڈیا

ہندو مہاپنچایت میں ایک عورت نے مرد کو چپل سے مارا (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ایک عورت کو جس کا آدھا چہرہ نیلے رنگ کی چنی (اوڑھنی) سے ڈھکا ہے‘ حاضرین ِ جلسہ سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے چھترپور میں ”شردھا کے لئے انصاف“پر منعقدہ ہندو مہاپنچایت میں منگل کے دن ایک عورت نے اسٹیج پر ایک شخص کو چپل سے مارا۔ ہندو ایکتا منچ نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

 یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ایک عورت کو جس کا آدھا چہرہ نیلے رنگ کی چنی (اوڑھنی) سے ڈھکا ہے‘ حاضرین ِ جلسہ سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/AhmedKhabeer_/status/1597563420517142528

چند لمحہ بعد وہ اچانک اپنی چپل نکال کر اس کے بازو ٹھہرے شخص کو مارنے لگتی ہے۔ اسٹیج پر موجود دوسرے لوگ مداخلت کرتے ہیں اور عورت کو اسٹیج سے نیچے اتاردیا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس واقعہ کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

a3w
a3w