خالصتان کی تائید دہلی میں دو مشتبہ افراد تحویل میں
دہلی پولیس کے ذرائع نے ادعا کیا ہے کہ دو افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ یہ افراد خالصتان کے حامی ہیں۔دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے اس سلسلہ میں ایک ایف آرآئی درج کیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس کے ذرائع نے ادعا کیا ہے کہ دو افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ یہ افراد خالصتان کے حامی ہیں۔دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے اس سلسلہ میں ایک ایف آرآئی درج کیا ہے۔
جنوری کے پہلے ہفتہ میں آئینٹی نیشنل گرافٹی معاملے کی اطلاع ملی تھی۔
سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیشل سل تشکیل دیا گیااور اس مقصد کیلئے خصوصی ٹیم کو سرگرم کردیا گیاتاکہ ان ملزمین کو گرفتار کیا جاسکے جوکہ دہلی میں فساد جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خالصتانی گروپس کا سلیپر سل پنجاب اور دہلی میں سرگرم ہے۔ انٹیلیجنس بیورو (آئی بی)کو بھی چوکس کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دو مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بتایاجاتاہے کہ وکاس پوری،جانک پوری، ویہار کے علاوہ مغربی دہلی کے مختلف حصوں میں دیواروں پر موافق خالصتان نعرے درج کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں دہلی پولیس نے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔