تلنگانہ

چوری کے دوران اچانک سائرن بج اٹھا، مقامی افراد نے چورکو دیکھ کر بینک کو باہر سے قفل ڈال دیا

چوری کے دوران اچانک بینک کا سائرن بج اٹھاجس کے ساتھ ہی مقامی افراد نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے چور کی اندرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کو باہر سے قفل ڈال دیا۔

حیدرآباد: چوری کے دوران اچانک بینک کا سائرن بج اٹھاجس کے ساتھ ہی مقامی افراد نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے چور کی اندرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کو باہر سے قفل ڈال دیا۔ بعد ازاں پولیس کی آمد کے بعد پولیس نے اس چور کوحراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

تلنگانہ کے نظام آبادضلع،دھرپلی منڈل،دوباک گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین اوورسیز بینک میں چوری کے مقصد سے چوراندر عمارت میں داخل ہوا تاہم سائرن بجتے ہی پولیس کو بینک عہدیداروں نے اطلاع دی۔

اسی دوران مقامی افراد نے اس چور کو دیکھ کر بینک کی عمارت میں بند کردیااوربعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے اس چور کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔