بین الاقوامی

اسرائیل اور یوکرین کی حمایت کرنا امریکہ کے مفاد میں ہے: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین اور اسرائیل۔فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے دوران امریکہ کو اسرائیل اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین اور اسرائیل۔فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے دوران امریکہ کو اسرائیل اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا

مسٹر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی کامیابی اور روس کے ساتھ تنازع میں یوکرین کی فتح کو یقینی بنانا امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جمعہ کو کانگریس (پارلیمنٹ) کو ’فوری بجٹ کی درخواست‘ بھیجیں گے تاکہ اسرائیل اور یوکرین سمیت ہمارے اہم شراکت داروں کی مدد کرنے کے لئے امریکہ کی قومی سلامتی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس معاملے سے واقف افراد کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے درخواست کردہ اضافی اخراجات کے پیکیج کی رقم 100 ارب ڈالر ہے، جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کے لیے 10 ارب ڈالر اور روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر شامل ہیں۔

مسٹر بائیڈن نے یہ باتیں امریکی حمایت ظاہر کرنے کے لیے اسرائیل کے دورے کے ایک دن بعد کہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان موجودہ تنازعہ کے درمیان امریکہ نے بار بار اسرائیل کے ساتھ اپنی ’مضبوط‘ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو جو بھی ضرورت ہوگی امریکہ فراہم کرے گا۔