تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کے خلاف بی جے پی کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ ہرجانہ کی درخواست پیر کے روز سماعت کے دوران خارج کر دی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ ہرجانہ کی درخواست پیر کے روز سماعت کے دوران خارج کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کتہ گوڑم میں ریونت ریڈی نے ایک جلسہ عام منعقد کیا تھا، جس میں ان کے مبینہ بیانات پر بی جے پی لیڈرکے وینکٹیشور نے گزشتہ سال حیدرآباد کی عوامی نمائندوں کی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی۔
بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ ریونت ریڈی کے بیانات پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی حکومت میں آتی ہے تو ریزرویشن ختم ہو جائے گا، یہ ایک غلط بیان تھا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گاوائی کی قیادت میں بنچ نے پیر کے روز اس درخواست کو مسترد کر دیا۔