دہلی

سپریم کورٹ کا بہار کو کاسٹ سروے کا مزید ڈاٹا شائع کرنے سے روکنے سے انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن یہ کہتے ہوئے حکومت ِ بہار کو اس کے کاسٹ سروے کے مزید اعدادوشمار شائع کرنے سے روکنے سے انکار کردیا کہ وہ ریاست کو کوئی بھی پالیسی فیصلہ کرنے سے نہیں روک سکتی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن یہ کہتے ہوئے حکومت ِ بہار کو اس کے کاسٹ سروے کے مزید اعدادوشمار شائع کرنے سے روکنے سے انکار کردیا کہ وہ ریاست کو کوئی بھی پالیسی فیصلہ کرنے سے نہیں روک سکتی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی پر مشتمل بنچ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے احکام کو چیلنج کرتی درخواستوں پر نوٹس جاری کی اور معاملہ کی سماعت جنوری 2024 میں مقررکی۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے ذات پات پر مبنی سروے جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت یا کسی بھی حکومت کو پالیسی فیصلہ سے روک نہیں سکتے۔

2 اکتوبر کو نتیش کمار حکومت نے 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل کاسٹ سروے رپورٹ جاری کی تھی۔

اعدادوشمار سے پتہ چلا کہ ریاست کی جملہ آبادی میں او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) اور ای بی سی (انتہائی پسماندہ طبقات کا تناسب 63 فیصد ہے۔