دہلی

بہار کوٹہ،پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں پسماندہ طبقات، انتہائی پسماندہ طبقات، درجہ فہرست ذاتوں و قبائل کا ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھاکر 65فیصد کردینے کے لئے متعارف قانون رد کردیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
کانوڑ یاترا کے دوران کاروبار متاثر نہ ہونے کی توقع کا اظہار۔ مسلم دکاندار خوش

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں پسماندہ طبقات، انتہائی پسماندہ طبقات، درجہ فہرست ذاتوں و قبائل کا ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھاکر 65فیصد کردینے کے لئے متعارف قانون رد کردیا تھا۔

عبوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس چندرچوڑ کی بنچ نے ریاستی حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے پر آمدگی ظاہر کی۔

معاملہ قطعی سماعت ستمبر 2024ء میں ہوگی۔ حکومت بہار نے ریاست میں کاسٹ سروے کرانے کے بعد کوٹہ بڑھایا تھا جسے پٹنہ ہائی کورٹ نے 20جون کے فیصلہ میں رد کردیا۔

پٹنہ ہائی کورٹ میں کئی درخواستیں داخل ہوئی تھیں جن میں نتیش کمار حکومت کے فیصلہ کو چیالنج کیا گیا تھا۔

a3w
a3w