عاشق کے شادی سے انکار پر معشوقہ نے پھانسی لے لی
حیدرآباد: عاشق کے شادی کرنے سے انکار پر معشوقہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: عاشق کے شادی کرنے سے انکار پر معشوقہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نوی پیٹ کی رہنے والی25 سالہ ہرینی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی۔
ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تاہم نوجوان شادی کے لئے ٹال مٹول کررہا تھا اور انکار کررہا تھا جس پر تنگ آکر ہرینی نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے لڑکی کے باپ کی شکایت پر اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔