تلنگانہ

کالا جادو کا شبہ، ایک جوڑے کو درخت سے باندھ دیا گیا

پولیس نے کہا کہ یادیا کے بعض رشتہ دار بیمارپڑگئے جس کے بعد وہ مقامی سوامی سے رجوع ہوئے جس نے ان سے کہا کہ ان کے بعض رشتہ داروں نے جادو کیا ہے۔

حیدرآباد:کالاجادو کرنے کے شبہ میں ایک جوڑے کو درخت سے باندھ دیاگیاتاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں اس جوڑے کی جان بچ گئی۔یہ غیرانسانی واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے سداشیوپیٹ منڈل کے کولکور میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
منیٰ میں تلنگانہ کی خاتون حاجی کا انتقال
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

 پولیس کے مطابق ایم یادیا اور اس کی بیوی امرتما پر اسی گاؤں میں رہنے والے ان کے رشتہ داروں نے کالاجادو کا شبہ کرتے ہوئے حملہ کیا اور بعد ازاں اس جوڑے کو گاؤں کی پنچایت کے قریب ایک درخت سے باندھ دیا۔

اس واقعہ کو دیکھنے والے کسی نے بھی اس جوڑے کو بچانے کی ہمت نہیں کی۔ پولیس نے کہا کہ یادیا کے بعض رشتہ دار بیمارپڑگئے جس کے بعد وہ مقامی سوامی سے رجوع ہوئے جس نے ان سے کہا کہ ان کے بعض رشتہ داروں نے جادو کیا ہے۔

اس سوامی نے اس جوڑے پر شبہ کیا جس پر اس کی باتوں میں آکراس جوڑے کو درخت سے لٹکادیااس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ان دونوں کو بچایا اور گاوں والوں کو وہاں سے منتشر کردیا۔پولیس نے ا س جوڑے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے کہاکہ اس سلسلہ میں 8افراد کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔