تلنگانہ:زخمی لڑکے کاانوکھا علاج، ٹانکے لگانے کے بجائے فیوی کوئک لگادیاگیا
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں ایک زخمی لڑکے کا انوکھا علاج کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں ایک زخمی لڑکے کا انوکھا علاج کیاگیا۔
اس لڑکے کو ٹانکے دینے کے بجائے فیوی کوئک لگادیاگیا۔
یہ عجیب و غریب واقعہ ضلع کے آئجا علاقہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے رائچور ضلع کے لنگاماگور سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا ومشی کرشنا اور سنیتا اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گدوال آئے تھے۔
ان کا لڑکا پراوین اچانک گرپڑاجس کے نتیجہ میں اس کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں چوٹ لگی۔
اس کو علاج کے لئے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا جہاں طبی اہلکاروں نے اس زخمی لڑکے کو ٹانکے لگانے کے بجائے فیوی کوئک لگادیاجس پر لڑکے نے چیخ وپکارشروع کردی۔
جب لڑکے کے باپ نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ عملے کی غلطی سے ایسا ہوا۔
لڑکے کے باپ نے ڈاکٹرس سے پوچھا کہ اگر فیوی کوئک آنکھ میں چلاجاتا تو کیسا ہوتا؟ زخمی لڑکے کے والد نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔