شمالی بھارت

بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

اترپردیش کے بدایوں میں ایک شخص نے ماقبل پیدائش بچہ کی جنس کا پتا چلانے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کا پیٹ چیر دیا تھا۔ اسے عمر قید کی سزی سنائی گئی ہے۔

بدایوں: اترپردیش کے بدایوں میں ایک شخص نے ماقبل پیدائش بچہ کی جنس کا پتا چلانے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کا پیٹ چیر دیا تھا۔ اسے عمر قید کی سزی سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

یہ واقعہ 19 ستمبر 2020 کو پیش آیا تھا جب ملزم پنا لال نے جس کی پہلے سے 5 بیٹیاں تھیں اور وہ بیٹے کی شدید خواہش رکھتا تھا، اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی انیتا پر حملہ کردیا تھا تاکہ ماقبل پیدائش بچہ کی جنس کا پتا چلاسکے۔

اس کے نتیجہ میں انیتا اور بچہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل (فوجداری) منندرا پرتاب سنگھ نے بتایا کہ 19 ستمبر 2020 کو پیش آئے واقعہ سے متعلق کیس میں ملزم پنا لال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون انیتا نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔