تلنگانہ

دریائے گوداوری کے کنارے نوجوان کی مشتبہ لاش برآمد

اطلاعات کے مطابق مقامی افرادنے دریا کے کنارے ببول کی جھاڑیوں کے پاس ایک درخت سے کسی چیز کو لٹکتے ہوئے دیکھا۔ جب قریب جا کر دیکھا گیا تو وہ ایک نوجوان کی لاش تھی، جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ مقام واقعہ کے بالکل سامنے پوجا پاٹ کے نشانات بھی پائے گئے جس نے اس معاملہ کو مزید پراسرار بنا دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں دریائے گوداوری کے ساحل پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کی لاش جھاڑیوں کے درمیان درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اطلاعات کے مطابق مقامی افرادنے دریا کے کنارے ببول کی جھاڑیوں کے پاس ایک درخت سے کسی چیز کو لٹکتے ہوئے دیکھا۔ جب قریب جا کر دیکھا گیا تو وہ ایک نوجوان کی لاش تھی، جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ مقام واقعہ کے بالکل سامنے پوجا پاٹ کے نشانات بھی پائے گئے جس نے اس معاملہ کو مزید پراسرار بنا دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کے قریب ہلدی اور کم کم سے کی گئی پوجا کے نشانات ملے ہیں۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کا تعلق پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے ہو سکتا ہے۔ پولیس اس زاویے سے بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ جادو کا معاملہ ہے، یا کسی نے قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔