شمالی بھارت

مغربی بنگال میں مرکزی وزیر پرمانک کے قافلہ پر پھر حملہ

مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں ہفتہ کے دن مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نست پرمانک کے قافلہ پر جاریہ سال دوسری مرتبہ حملہ ہوا۔ پہلا واقعہ 25 فروری کو پیش آیا تھا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں ہفتہ کے دن مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نست پرمانک کے قافلہ پر جاریہ سال دوسری مرتبہ حملہ ہوا۔ پہلا واقعہ 25 فروری کو پیش آیا تھا۔

پرمانک نے الزام عائد کیا کہ آج دوپہر ان کا قافلہ دن ہٹہ علاقہ سے گزررہا تھا کہ ترنمول کانگریس کارکنوں نے حملہ کردیا۔ بی جے پی کے کئی ورکرس زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قافلہ کی گاڑیوں پر تیربھی چلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار ترنمول کانگریس کے برپا کردہ تشدد کی وجہ سے سارا مغربی بنگال جل رہا ہے۔

پولیس مقام ِ حملہ پر خاموش تماشائی بنی رہی تاہم دن ہٹہ کے ترنمول کانگریس رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر اُدین گوہا نے پرمانک کے الزام کو خارج کیا اور ان پر الٹا الزام عائد کیا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ علاقہ میں تشدد بھڑکارہے ہیں۔

نامزدگیوں کی پرامن جانچ جاری تھی کہ پرمانک اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور ہمارے ورکرس پر حملہ کرنے لگے۔

اسی دوران بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے آج گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی تاکہ انہیں ریاست میں نظم وضبط کی تازہ صورتِ حال بشمول پرمانک کے قافلہ پر حملہ کی تازہ جانکاری دی جائے۔ ملاقات کے بعد مجمدار نے میڈیا کو بتایا کہ گورنر نے مرکزی وزیر کے قافلہ پر حملہ پر تشویش ظاہر کی۔

a3w
a3w