آندھراپردیش

اے پی ہائی کورٹ کے چارایڈیشنل ججس کی حلف برداری

آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججس نے حلف لیا۔ ہری ناتھ نونی پلی، کرن مائی منڈاوا، سومتی جگدم اور این وجے نے آج حلف لیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججس نے حلف لیا۔ ہری ناتھ نونی پلی، کرن مائی منڈاوا، سومتی جگدم اور این وجے نے آج حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

گورنر جسٹس عبدالنذیر نے وجئے واڑہ کے تممالاپلی کلاکشیترمیں انہیں حلف دلایا۔ اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر، وزیراعلی جگن موہن ریڈی، نئے ججوں کے افراد خاندان اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حال ہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم کی طرف سے ان چاروں کو وکلا کے کوٹہ سے ججوں کے طور پر مقرر کرنے کی سفارشات کو اپنی منظوری دی تھی۔ مرکزی وزارت قانون نے اس ماہ کی 18 تاریخ کو ان کی تقرری کا حکم دیا تھا۔

اے پی ہائی کورٹ میں ججوں کے جملہ37 عہدوں میں سے 27 ججس اس وقت کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے دو کا تبادلہ دوسری ریاستوں میں کر دیا گیا ہے، وہیں جسٹس نریندر کرناٹک سے تبادلے پر اے پی ہائی کورٹ آ رہے ہیں۔ چار نئے ججوں کے ساتھ اے پی ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔