جرائم و حادثات
حیدرآباد:سڑک حادثہ میں لفٹ مانگنے والا لڑکا اورلفٹ دینے والا شخص ہلاک
حیدرآباد کے حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لفٹ مانگنے والا لڑکا اور اسکوٹی چلانے والا شخص ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لفٹ مانگنے والا لڑکا اور اسکوٹی چلانے والا شخص ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سجنیوانامی شخص اسکوٹی پر جارہا تھا کہ 15سالہ لڑکے نے اس سے لفٹ مانگی۔
وہ لڑکے کو گاڑی پر بٹھا کرجارہاتھاکہ کچھ دور پر وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور اس وین نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 15سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیااور گاڑی سوارسنجیواشدیدزخمی ہوگیا۔
اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اس لڑکے کی شناخت منوج کے طورپر کی گئی ہے۔
سنجیوکو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
a3w